جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسموگ پر انڈر پاسز کے کام نے بہت اثر چھوڑا ہے: لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے نے انڈر پاسز کی دوبارہ تزئین و آرائش کر کے بڑی زیادتی کی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسموگ پر انڈر پاسز کے کام نے بہت اثر چھوڑا ہے، ان کو پیسہ ملا ہوا ہے جہاں مرضی کچھ بھی کرتے ہیں۔

سی بی ڈی کے وکیل نے کہا کہ والٹن روڈ کا پراجیکٹ برسات سے پہلے مکمل کرنا ضروری ہے، والٹن میں برسات کے دنوں میں پانی کا مسئلہ رہتا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن والٹن روڈ کے علاوہ دیگر پراجیکٹ ابھی شروع نہیں کرنے۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.