جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 10یوم کی توسیع

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک سرکاری اسکیم کے تحت 40 ہزار 175 درخواستیں جمع ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 10یوم کی توسیع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کم درخواستیں آنے کی وجہ سے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.