جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ، نگراں وزیرِ اعظم کی مذمت

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.