جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میونسپل چارجز بجلی بلوں میں وصولی کی قرارداد منظور، میئر کیخلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان

سٹی کونسل میں میونسپل چارجز بجلی بلوں میں وصولی کی قرارداد منظور  کرلی گئی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان  کردیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے اجلاس میں میونسپل چارجز بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی قرارداد پیش کی گئی تو اپوزیشن ارکان نے اعتراض کیا۔ تحریک انصاف اور استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کے درمیان ہلڑ بازی بھی جاری رہی۔

تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کی گئی، اس کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی کے قبضہ میئر کا رویہ قوم کے سامنے ہے، انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجیں گے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جماعت اسلامی عدم اعتماد لے کر آئے، مقابلہ کریں گے۔

ایوان نے بلدیاتی ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے سندھ حکومت سے ساڑھے 11 ارب روپے بیل آؤٹ پیکج دینے اور فی یو سی 3 کروڑ روپے دینے کی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کرلیں جبکہ کے ایم سی کی دکانوں کا کرایہ 75 فیصد بڑھانے کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.