جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں کل اسپین کے مدمقابل

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں کواڑر فائنلز کا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم اسپین کے مدمقابل ہوگی میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان جونیئر ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ اس دوران گول کرنے کی ڈرلز ہوئیں، گول کیپرز نے پریکٹس کی علیحدہ مشقیں کیں جبکہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر بھی کام کیا گیا۔

کراچی پاکستان نے30 سال بعد جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور…

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ورلڈ کپ میں دو روز آرام کے بعد کل سے کوارٹرفائنل کا مرحلہ شروع ہوگا۔

جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کا پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ 

فرانس اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تیسرے جبکہ چوتھا کوارٹر فائنل پاکستان اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.