جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ کے کسی اسکول میں گدھے بندھے نہیں دیکھے: نگراں صوبائی وزیرِ تعلیم

نگراں وزیرِ تعلیم سندھ رعنا حسین کا کہنا ہے کہ سندھ کے کسی اسکول میں گدھے بندھے نہیں دیکھے۔

رعنا حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی آنکھیں ڈی اوز اور ڈائریکٹرز کو بنایا ہوا ہے، اسکولوں کی مرمت سے متعلق پروگرام تیار ہے،  محکمۂ تعلیم کو غلط چشمے سے دیکھا جاتا ہے، محکمۂ تعلیم سندھ میں کرپشن کی باتیں درست نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جہاں ہمیں مسائل نظر آئے وہاں سے افسران کو ہٹا دیا ہے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کے کاغذ کی کوالٹی شاید اچھی نہ ہو لیکن دیگر پبلشرز کے مقابلے میں سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی کتابیں سستی ہیں۔

 نگراں وزیرِ تعلیم سندھ نے مزید کہا ہے کہ ہر سال نئی کتابیں نہیں چھاپنی چاہئیں، کتابیں پڑھنے کے بعد واپس جمع کروانی چاہئیں، ہمارے نصابِ تعلیم کو فرسودہ نہ کہا جائے، یہ معیوب لفظ ہے، یونیسیف ہمارے نصاب کی تعریف کر چکا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ حکومت میں گھوسٹ اسکول اور اساتذہ پر قابو پایا گیا اور اساتذہ کی شفاف بھرتیاں کی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.