جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم نے نئی ویزا رجیم کا اجراء کر دیا

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے نئی ویزا رجیم کا اجراء کر دیا۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ شہداء ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، پوری قوم شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارتِ داخلہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نگراں وزیرِ اعظم کو نئی ویزا رجیم پالیسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیرِ اعظم نے نئی ویزا رجیم کا اجراء کیا۔

انوارالحق کاکڑ نے خطاب کے دوران کہا کہ وزارتِ داخلہ نے بہترین خدمات سرانجام دیں، ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ویزا پالیسی پر نظرِ ثانی کی ضرورت تھی، غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

نگراں وزیرِ اعظم نے وزارتِ داخلہ میں شہداء کے ورثاء سے بھی ملاقات کی۔

اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو محفوظ بنانے کے لیے ہم نے یہ جنگ لڑی، ہم نے قربانیاں دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی دہشت گردی کم یا ختم نہیں ہوئی، ہمیں ہر صورت ملک میں امن قائم کرنا ہے، میرا اکلوتا بیٹا تھا جو شہید ہوا مگر ہمارا عزم آج بھی مضبوط ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.