جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پروٹوکول سے ن لیگ پر لاڑلے کا الزام تو لگے گا: خورشید شاہ

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ جو پروٹوکول آپ لے رہے ہیں، اس سے الزام تو لگے گا کہ آپ لاڈلے ہیں، ن لیگ والے لاڈلے پن کی نشانیاں نہ چھوڑیں۔

سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔

خورشید شاہ، فرخ شاہ اور دیگر نامزد افراد احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کے دوران کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ہے جو الیکشن مہم چلا رہی ہے، باقی پارٹیاں کہتی ہیں کہ سردی ہو گی، الیکشن نہ کراؤ۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سیاستداں اتنے نیچے نہ جائیں کہ ان پر الزامات لگیں، ایسا نہ لگے کہ وہ لاڈلے ہیں یا انہیں لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن میں کسی جماعت کو روکنا نہیں چاہیے، کسی کو لاڈلہ بننے کا شوق ہے تو بن جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.