
لاہور ہائی کورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کو پولیس اسٹیشن میں رکھنے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کم عمر ڈرائیورز پر مقدمے درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر رہی ہے۔
درخوات میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جیونائل ایکٹ کے تحت کم عمر بچوں کو حوالات میں نہیں رکھا جا سکتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کم عمر بچوں کو پولیس اسٹیشن میں رکھنے کے عمل کو کالعدم قرار دے۔
Comments are closed.