جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بانیٔ PTI کے بیانات نشر کرنے پر پابندی چیلنج، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت  غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کی وجوہات سامنے آنے تک سماعت ملتوی کر دی۔

پیمرا کے وکیل سلیم بشیر نے عدالت میں کہا کہ پیمرا کی ہدایات قانون کے دائرے میں ہیں، کسی کے خلاف نہیں،  لائسنس شرائط میں شامل ہے کہ تشدد پر اکسانے کا مواد نشر نہ کیا جائے،  سنگل رکنی بینچ نے پیمرا کا 4 دسمبر کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیانات پر پابندی کے خلاف بیرسٹر علی طاہر نے درخواست دائر کی تھی۔

بیرسٹر علی طاہر کی درخواست پر سنگل بینچ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا، پیمرا نے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف 2 رکنی بینچ میں اپیل دائر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.