جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انٹر بینک: ڈالر 283 روپے 90 پیسے کا ہو گیا

آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسےسستا ہونے کے بعد 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا، جس کا 100 انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا پہلے مثبت اور پھر منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کم ہوکر 66 ہزار 13 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 66 ہزار 223 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.