جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید ٹھنڈ

ملک کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید ٹھنڈ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

اسکردو میں پارہ منفی 8 ڈگری تک گرگیا جبکہ استور اور کالام میں درجہ حرارت منفی 4 ہے۔

ادھر گلگت میں پارہ منفی 3 جبکہ کوئٹہ اور قلات میں منفی 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

درجہ حرارت میں کمی کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی کے بعد لاہور آج دوسرے نمبر پر رہا جبکہ فضائی آلودگی کا معیار انتہائی مضر صحت تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.