جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مذاکرات کے بغیر کوئی یرغمالی رہا نہیں ہوگا، ابو عبیدہ

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بغیر کوئی بھی یرغمالی رہا نہیں کیا جائے گا۔

ایک بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ فوجی طاقت سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کروایا جاسکتا، مذاکرات کے بغیر کوئی یرغمالی رہا نہیں ہوگا۔

اسرائیل نے پہلے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ بھیجا، اب وہاں سے مصر بھیج رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی یرغمالی کی ہلاکت طاقت کے زور پر رہا کروانے کی کوشش کا نتیجہ ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ 10 روز میں 180 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا، اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب اور اسلامی ممالک کے لوگوں سے احتجاج جاری رکھنے کا مطالبہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.