جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے، سرگئی لاوروف

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔ 

ماسکو سے جاری اپنے ایک بیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حملے کو فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز بنانا قابل قبول نہیں۔ 

انہوں نے کہا غزہ کی صورتحال کی بین الاقوامی مانیٹرنگ ہونی چاہیے، روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس اور میں منافق نہیں ہیں۔ 

سرگئی لاوروف نے کہا اسرائیل پر حماس کا حملہ خلا میں نہیں ہوا۔ اسرائیل کو برسوں بتایا کہ فلسطینی ریاست کی غیرحل شدہ حیثیت خطرناک ترین مسئلہ ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.