جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انڈس بلائنڈ ڈولفن کو ریسکیو کرکے سکھر بیراج میں چھوڑ دیا گیا

ضلع خیرپور کی نہر فیض واھ میں نہری دروازوں سے بھٹک کر آنے والی انڈس بلائنڈ ڈولفن کو سندھ محکمہ جنگلیات نے بحفاظت ریسکیو کر کے سکھر بیراج میں چھوڑ دیا۔

انڈس بلائنڈ ڈولفن کو محکمہ جنگلیات کے عدنان حامد اور میر اختر پر مشتمل ٹیم نے بحفاظت ریسکیو کر کے سکھر بیراج اپ اسٹریم دریائے سندھ میں ریلیز کیا۔

نہروں میں بھٹک جانے والی ڈولفنز کو ریسکیو کرنے کی صورت میں موت واقع ہوجانے کے 100 فیصد امکانات ہوتے ہیں، ریسکیو آپریشن بھی 100فیصد امکانات کے ساتھ پر خطر ہوتا ہے۔

محکمہ جنگلیات نے پچھلے 5 سالوں میں 100 فیصد کامیابی کے ساتھ ریسکیو کے مہارات انجام دیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.