چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ اگلے برس ہونے والے گیمز کی میزبانی پاکستان نے کرنا ہے۔ سری لنکن اسپورٹس منسٹر نے اپنی فیڈریشنز کو گیمز کی میزبانی کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔
14ویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے برس مارچ میں ہونے ہیں۔ پاکستان کو ان گیمز کی میزبانی 2019 میں دی گئی تھی۔ پہلے یہ گیمز 2021 میں ہونے تھے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 2024 میں کروانے کی اجازت مل گئی۔
پاکستان اولمپک ایوسی ایشن (پی او اے) اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے درمیان گیمز کے فنڈز کے حوالے سے تاحال معاملات طے نہ ہوسکے جس کی وجہ سے پاکستان سے ان گیمز کی میزبانی چھن سکتی ہے۔
دوسری جانب بھارت بھی پاکستان کے بجائے سری لنکا کو میزبانی دلوانے کے لیے سامنے آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیر کھیل شیمل فرنینڈو نے گیمز کی میزبانی کے لیے اپنی فیڈریشن کو تیاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں ہیں اور حکام کو تیار رہنے کا کہا ہے۔
Comments are closed.