جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ جنگ بندی قرارداد پر امریکا کا ویٹو، ایران اور ترکیہ کا بھی شدید ردعمل

امریکا کی جانب اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کے معاملے پر ایران اور ترکیہ کا بھی ردِعمل آگیا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کی امریکی حمایت جاری رہی تو خطے میں بے قابو صورتحال کا امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی پر امریکی اقدام اشتعال انگیز اور غیر اخلاقی ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کی قرارداد صرف امریکا نے ویٹو کی، کیا یہ انصاف ہے؟ 

ترک صدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.