چمن میں پولیس نے 55 افراد کے خلاف 4 دسمبر کو پریس کلب ناکے پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں منظور پشتین، حاجی محمود اچکزئی سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حاجی محمود اچکزئی اور 2 پی ٹی ایم رہنماؤں نے گرفتاری دے دی ہے۔
پولیس کے مطابق منظور پشتین پر کوئٹہ جاتے ہوئے اہلکاروں پر فائرنگ کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز پریس کلب ناکے پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے۔
Comments are closed.