خیبر پختون خوا میں 18 سال میں رجسٹرڈ ایچ آئی وی (ہیومین امیونو ڈیفیشینسی وائرس) کے مریضوں سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کے پی کے میں 2005ء سے اب تک 6966 ایچ آئی وی مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں، ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد میں 1573 خواتین بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کے پی میں 107 خواجہ سرا بھی ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پشاور 260 بچے اور 161 بچیاں بھی ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہیں جبکہ پشاور میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 1274 ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 1107 ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان سے 201، پنجاب سے 58، سندھ سے 34 اور بلوچستان سے 11، گلگت بلتستان سے 10 اور آزاد کشمیر سے ایچ آئی وی کے دو مریض کے پی کے اسپتال میں رجسٹرڈ ہیں۔
دوسری جانب محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا میں ایڈز کی تشخیص اور علاج کے لیے 6 نئے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
یہ مراکز صوابی، مردان، ایبٹ آباد، پارہ چنار، میران شاہ اور باجوڑ میں قائم کیے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ایڈز کی تشخیص اور علاج کے مراکز کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔
Comments are closed.