جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کی سفاکیت، ذہنی معذور فلسطینی کو بھی نہ بخشا

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سفاکیت نے ذہنی معذور فلسطینی کو بھی نہ بخشا۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے ذہنی معذور فلسطینی کو روک کر اس کی شناخت پوچھی، جس کا وہ جواب نہ دے سکا، ساتھ موجود فلسطینی نے اس کی ذہنی معذوری کا بتایا پھر بھی اسرائیلی فوجیوں نے 34 سالہ طارق پر فائرنگ کردی، شدید زخمی طارق اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں صحافیوں اور فوٹوگرافروں پر گولیاں برسائی ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں فلسطینی شہریوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے بدترین سلوک کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں، زیر حراست فلسطینیوں کو شدید سردی میں کپڑے اتار کر کھلے مقامات پر بٹھایا گیا۔

اسرائیلی فوج کی زیر حراست افراد میں بزرگ اور نوجوانوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں، حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کا تعلق غزہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے زیرحراست فلسطینیوں کو بغیر کپڑوں کے ہی ٹرکوں میں اسرائیل منتقل کیا۔

 مقبوضہ  7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں 256 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے، 2 ماہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 17 ہزار سے بڑھ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.