جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شان مسعود کو کراچی کنگز کی کپتانی دیے جانے کا امکان، ذرائع

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کراچی کنگز کی کپتانی دیے جانے کا امکان ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے سلسلے میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ 

پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگیا۔

گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی کرنے والے عماد وسیم ٹریڈ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جو اب پی ایس ایل 9 میں اس کی نمائندگی کریں گے۔ 

کراچی کنگز میں کپتان کی خالی پوزیشن سے متعلق ذرائع کا بتانا ہے کہ اسے شان مسعود کو دیے جانے کا امکان ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.