جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نیوزی لینڈ کی سابق کرکٹر بھی پاکستانی ویمن کرکٹرز کی معترف

نیوزی لینڈ کی سابق کرکٹر کیٹی مارٹن بھی پاکستانی ویمن کرکٹرز کی معترف ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈیجیٹل سے بات چیت میں کیٹی مارٹن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم میں انرجی نظر آئی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں فتح پاکستان ویمنز ٹیم کےلیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

نیوزی لینڈ کی سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ویمنز نمائشی میچوں سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا۔

کیٹی مارٹن کا کہنا تھا کہ فاطمہ ثنا کو ملاقات میں بتایا کہ وہ ایک زبردست مقابلہ کرنے والی کھلاڑی ہیں۔ ندا ڈار ایک اچھی کپتان ہیں، ہمسٹرنگ کے باوجود انہوں نے بہادری سے کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خود پر یقین رکھنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.