نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا ثبوت دے رہے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے پشاور میں اسکول کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، بچے ملک کا مستقبل ہیں، اِنہیں ہر صورت محفوظ بنائیں گے۔
وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، واقعے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔
پشاور دھماکے کا پس منظر
یاد رہے کہ پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایل آر ایچ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے کے 6 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ہے۔
Comments are closed.