جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

بجٹ میں عام انتخابات 2024ء کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکریٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا۔

راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر17 ارب روپے درکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم کی فراہمی کے لیے وزارت خزانہ سے بارہا رجوع کیا گیا، وزارت خزانہ کو رقم کی فوری فراہمی کے لیے تحریری یاد دہانی بھی کرائی گئی، رقم کی فراہمی سے متعلق ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے رقم فراہمی سے متعلق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رقم فراہمی سے متعلق نگراں وزیرِ اعظم کو آج تفصیلی خط بھی لکھا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.