جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شیر افضل مروت سمیت 21 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21 مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف صوابی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ تھانا صوابی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنوں نے گزشتہ روز ورکرز کنونشن میں شرکت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.