صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے سندھ کے نگراں وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے احمد شاہ سے نگراں وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ مقبول باقر، کابینہ ارکان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ احمد شاہ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی وزیر بنا نہیں، صرف اعلان کیا ہے، ابھی دستخط کیے ہیں، گورنر ہاؤس سے بھی اپروو ہوگیا ہے۔
احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے مختصر وقت کے لیے وزارت دی جائے گی، ایمانداری سےنبھاؤں گا۔
Comments are closed.