مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا انتخاب کرنے والی مسلم لیگ ن پہلی جماعت ہے، الحمدللّٰہ۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پہلی جماعت ہے جس نے سب سے پہلے منشور کمیٹی اور پارلیمانی بورڈ تشکیل دیے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارٹی پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اجلاس میں قومی، صوبائی اور مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج سرگودھا ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کے فیصلے ہوں گے۔
Comments are closed.