وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری اور جوائنٹ وینچر ڈیولپمنٹ کےلیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
نجکاری کمیشن اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس دوران پی آئی اے سی ایل کی نجکاری سے متعلق مالیاتی خدمات کے معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری دینے کی بھی سفارش کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ کو نجکاری پروگرام سے ڈی لسٹ کرنے کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری دینے کی سفارش کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پی آئی اے سی ایل کی نجکاری سے متعلق مالیاتی خدمات کے معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری دینے کی بھی سفارش کی گئی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس دوران پاک چائنا فرٹیلائزر لمیٹڈ کی نجکاری کے بعد کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق بورڈ نے نندی پور پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ سے متعلق 5 سال سے زیر التوا پاور پلانٹس کو نجکاری پروگرام سے خارج کرنے کی سفارش کی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے پاک چائنا فرٹیلائزرز لمیٹڈ کو بقایاجات کی وصولی کے ماہر وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی۔
Comments are closed.