جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دوسری عالمی جنگ کے دوران لاپتہ ہونے والا جنگی طیارہ 80 برس بعد مل گیا

دوسری عالمی جنگ کے دوران لاپتہ ہوجانے والا فائٹر طیارہ 80 برس بعد مل گیا۔ 

یہ طیارہ اتحادیوں کے قبضے سے چند دنوں قبل اٹلی پر بڑی بہادری کے ساتھ حملے کے دوران غائب ہوگیا تھا اور اب اٹلی کی مشرقی سمندری حدود میں واقع خلیج مینفریڈونیا میں سمندر کے اندر 40 فٹ کی گہرائی سے دریافت کیا گیا ہے۔ 

اس کا پائلٹ 22 سالہ امریکی ہواباز سیکنڈ لیفٹیننٹ وارن سنگر اپنے  P-38 لائٹننگ کے ساتھ 25 اگست 1943 کو غائب ہوگیا تھا۔

اب 80 برس بعد غوطہ خوروں نے اس طیارے کو سمندر کی گہرائی میں دریافت کرلیا۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.