جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کوئٹہ: فنڈز کی عدم فراہمی، پیٹرول پمپس نے فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی روک دی

بلوچستان حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی نہ ہونے پر پیٹرول پمپس مالکان نے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو تیل کی فراہمی روک دی۔ جس کے بعد کوئٹہ میں فائر بریگیڈ کی سروس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹر فائر سروسز کوئٹہ عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ فیول کی مد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ فائر بریگیڈ پر 40 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

پانچ مہینوں سے تیل کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، جس پر پیٹرول پمپس مالکان نے فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے۔

ڈائریکٹر فائر سروسز نے بتایا کہ حکومت فائر بریگیڈ کو فنڈز فراہم نہیں کر رہی ہے۔ ایک دو روز میں فنڈز نہیں ملے تو فائر بریگیڈ سروس بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے کو پانچ ماہ سے اوور ٹائم نہیں ملا ہے جبکہ گاڑیوں کی مرمت کی رقم بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.