جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یوٹیوب چینل لانچ کرنیوالی 85 سالہ دادی کی دھوم

بھارت سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ دادی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان کی کئی ویڈیو وائرل ہیں جن میں مسز نشچل نامی خاتون اپنے منفرد انداز میں نوجوانوں کو کھانا پکانا سیکھاتی ہیں۔

مسز نشچل نامی خاتون نے رواں سال ستمبر میں ’دادی کی رسوئی‘ کے نام سے یوٹیوب پر کوکنگ چینل لانچ کیا ہے جس پر وہ دیسی و پر دیسی کھانے بنانا سکھاتی ہیں۔

ان کے چینل کی خاص بات یہ ہے کہ دادی نوجوان نسل کو صرف 90 سیکنڈز پر مشتمل مختصر ویڈیوز میں آسان تراکیب کی مدد سے کھانا پکانا سکھاتی ہیں۔

زندہ دل مسز نشچل نے اپنے پوتے کے مشورہ پر یوٹیوب چینل کا آغاز کیا اور ان کے کھانا پکانے کے منفرد و دلچسپ انداز نے صارفین کی توجہ فوراً حاصل کر لی۔ 

مختصر عرصے میں ان کے یوٹیوب چینل کے 76 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

اس کے علاوہ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.