جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے رہزن ہلاک

پشاور کے علاقے یکہ توت میں پولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ  کے نتیجے میں ایک رہزن ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی فائرنگ سے ہلاک رہزن کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

واقعے میں ہلاک ملزم سلیم خان کی جیب سے افغان سٹیزن کارڈ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رہزنوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.