امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ سے 6 امریکی رہا ہوچکے ہیں، ایک خاتون ابھی تک لاپتا ہے۔
جان کربی نے کہا کہ اسرائیل دوبارہ حماس کے پیچھے جانے کا فیصلہ کرے گا تو اسے امریکی حمایت حاصل ہوگی۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینی بچوں کو بلااشتعال فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج نے الزام لگایا تھا کہ بچوں نے ان پر دھماکا خیز مواد پھینکا تھا، درحقیقت ایک بچے کے ہاتھ میں فائر کریکر تھا۔
Comments are closed.