جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکی وزیر خارجہ کی رام اللّٰہ آمد، فلسطینیوں کا احتجاج

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، فلسطینی صدر محمود عباس سے ملنے رام اللّٰہ پہنچے۔ انٹونی بلنکن کی آمد پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے امریکا مخالف نعرے لگائے، مظاہرین نے ’فلسطین جنگی جرائم کے مجرموں کا خیرمقدم نہیں کرتا‘ کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلنکن نے جنوبی غزہ جانے والے فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

بلنکن نے اسرائیل سے شہریوں کا جانی نقصان نہ ہونے کی ہر ممکن کوشش کرنے کا بھی کہا ہے، امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.