جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر لطیف کھوسہ نے بیان دیا: نعیم پنجوتھا

تحریکِ انصاف کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر لطیف کھوسہ نے میڈیا کو بیان دیا۔

نعیم پنجوتھا نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ کو چیئرمین پی ٹی آئی نے چیئرمین شپ سے متعلق بیان دینے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کے خلاف بات کی اور لطیف کھوسہ نے وہ میڈیا کو بتایا، میں علی ظفر کی پریس کانفرنس میں نہیں تھا تو نہیں کہہ سکتا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے.

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ ساری رات سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ہوتا رہا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سب اطلاعات تھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صورتِ حال دیکھتے ہوئے کہا کہ باہر جاکر میڈیا کو بیان دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.