جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صدر مملکت سے ڈبلیو ایچ او کے سبکدوش کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر پالیتھا ماہی پالا نے ملاقات کی ہے۔ 

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ صحت کے چیلنجز پر قابو پانے کےلیے ڈبلیو ایچ او سے شراکت داری بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے پاکستان کا نظامِ صحت بہتر بنانے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اسلام آباد منکی پاکس کے پھیلائو کے پیش نظر…

انکا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستانی عوام کی صحت بہتر بنانے کےلیے تعاون جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے بنیادی نظامِ صحت مضبوط بنانے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق رویے میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.