جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ایس او کا پی آئی اے سے ڈیڑھ ارب کے واجبات فوری ادا کرنے کا مطالبہ

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او نے پی آئی اے کو طیاروں کے لیے ایندھن کی فراہمی بند کرنے کی وارننگ دے دی۔

پی ایس او نے پی آئی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات ادا کرے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پہلے ہی واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرچکا ہے۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق ایاسا کے آڈٹ کے دوران ایف بی آر اور پی ایس او کے ایسے اقدامات بدقسمتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.