جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: شاپنگ مال میں آگ لگنے کا واقعہ، 5 افراد زیر حراست

کراچی کے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنے سے11 افراد کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شاپنگ مال کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

باپ نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لفٹ توڑی اندر داخل ہوکر بیٹے سمیت کئی افراد کی زندگیاں بچائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کی چوتھی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس کا مالک بھی زیرحراست افراد میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ 40 سے زائد افراد کو فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں نے ریسکیو کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.