جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صوبے میں پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی کام ہو رہے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ شہر کے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، یہ ناقابلِ برداشت ہے، صوبے میں پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی کام ہو رہے ہیں۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال پر اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نگراں وزیرِ داخلہ، چیف سیکریٹری اور دیگر شریک ہوئے۔

آئی جی پولیس سندھ رفعت مختار نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ مجموعی طور پر امن کی صورتِ حال بہتر ہے، غیرقانونی تارکینِ وطن کی واپسی بہتر طریقے سے جاری ہے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا کہ شہر میں پولیس کی پیٹرولنگ نظر نہیں آتی، میں نے کہیں پولیس کو چیکنگ کرتے نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے یہ ناقابل برداشت ہے، اسٹریٹ کرائم پر ہر صورت قابو پایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.