جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عامر میر کا گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ

نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

صوبائی نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر نے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کے ساتھ سکھ، ہندو، مسیحی اور پارسی اقلیتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے، یہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب میں خوش آمدید کہتے ہیں، اندرون و بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عامر میر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سکھ یاتری ہماری پرخلوص میزبانی کی خوش گوار یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں اور یاترا کے لیے بار بار آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.