جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مضبوط کرنسی ہی ملکی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے، اسحاق ڈار

پارلیمان کے ایوان بالا کے قائد سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مضبوط کرنسی ہی ملکی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے، ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بلوم برگ پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کی گواہی دے رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کے دور میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا، اب بھی ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے، دھماکوں سے دشمن کو پتہ چل گیا کہ پنگا لیں گے تو ہم پر بھی کاؤنٹر اٹیک ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.