جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیرِ صحت سندھ کی عوام سے پولیو ورکرز سے تعاون کی اپیل

نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ پولیو ورکرز کتنی مشکلات سے اپنی ذمے داریاں انجام دیتے ہیں، عوام پولیو ورکرز کے ساتھ مہم چلانے میں بھرپور تعاون کریں۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کراچی میں سچل میڈیکل سینٹر میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ ہم ایک بار پھر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر رہے ہیں، پولیو ورکرز بہت محنت کر رہے ہیں۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغا ہو گیا۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی جس کے دوران 1 کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس سال پولیو کے 7 مثبت کیسز ملے جو افغانستان کے نمونوں سے ملتے جلتے ہیں، امید ہے کہ آئندہ ماحولیاتی نمونوں کے نتائج منفی آئیں گے، ہمارے مشترکہ تعاون سے پولیو جڑ سے ختم ہو سکے گا۔

نگراں وزیر صحت سندھ نے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ  ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کی خبریں افواہیں ہیں، پہلے لیک ہونے والے پرچے کی ایف آئی اے مکمل انکوائری کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.