جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بابا گرو نانک کا جنم دن: سکھ یاتریوں کی آمد، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارک باد دی ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بابا گرو نانک نے انسانیت سے پیار، مساوات اور ہمدردی کے پیغام کو عام کیا۔

ادھر سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی سالگرہ پر دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی  پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک دیو کے 554 ویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ 25 نومبر کو تقریباً 3000 سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر بھارت سے پاکستان پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.