جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم کو ہٹانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی تقرری 90 روز مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیرِ اعظم نہیں رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.