جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بارسلونا، ہزاروں افراد کا عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ

اسپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد  نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا۔

برطانوی شہر گلاسگو میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اور مستقل جنگ بندی کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں نے وزیراعظم نتین یاہو کیخلاف مظاہرہ کیا۔

مراکش کے شہر Casablanca میں بھی شہریوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز ہے، اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد دوبارہ حملے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.