جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

معیشت دو سال میں ناصرف کھڑی ہوگی بلکہ بھاگے گی، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معیشت دو سال میں ناصرف کھڑی ہوگی بلکہ بھاگے گی، لیکن جب نسلیں بگڑ جائیں تو سنوارتے سنوارتے وقت لگے گا۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ 4 سال جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ مہنگائی ختم اور معیشت ٹھیک ہوجائے گی لیکن اخلاقی روایات کیسے ٹھیک ہوں گی؟

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کراچی سے پشاور تک ہر زبان پر ہے نواز شریف وزیراعظم بن رہا ہے۔ چار سال ملک کا نقصان ہوا جنہوں نے یہ تجربہ کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ اس پارٹی کے لوگوں نے کرپشن کےلیے پورا ٹبر سیاست پہ لگا دیا، مجھے اس کی توشہ خانہ کی کہانیاں سناتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.