جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

قومی ٹی20 کپ: اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2023 میں اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر اعظم خان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اعظم نے قومی ٹی20 کپ میں بیٹ پر فلسطین کے پرچم کا اسٹیکر لگایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو کے استعمال پر کارروائی ہوئی۔ اعظم خان کو میچ ریفری نے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگانے سے منع کیا تھا۔

اعظم خان نے جواب میں کہا تھا کہ میرے ہر بیٹ پر یہی اسٹیکر ہے۔

کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کھلاڑی کٹ یا سامان پر غیر منظور شدہ اسٹیکر نہیں لگا سکتے۔ پلیئرز میچ کے دوران مذہبی اور سیاسی پیغام کے اسٹیکر بھی آویزاں نہیں کر سکتے۔

میچ ریفری نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اعظم خان کے خلاف کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان اس سے قبل بھی میچز میں بیٹ پر فلسطین کا پرچم لگا کر کھیل چکے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.