جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزارت مذہبی امور کا حج درخواستوں سے متعلق بڑا اعلان

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق حج درخواستیں ملک بھر میں کل سے 15 بینکوں کے ذریعے سے وصول کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔ مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرڈ شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ بیرون ملک سے جمع کروانا ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم کے تحت درخواست دہندہ یا ان کے عزیز و رشتہ دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس کےلیے شناختی کارڈ کا دسمبر 2024ء تک کارآمد ہونا ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.