
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی بیس بال کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سابق فاسٹ بولر نے دبئی کے اسٹیڈیم میں بیس بال کھیلنے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شیئر کی ہے۔
اپنے پیغام میں شعیب اختر نے لکھا کہ ‘تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے کیونکہ بیس بال دنیا کے اس خطے میں اپنے قدم جمانے جا رہی ہے اور مجھے بیس بال یونائیٹڈ کی جانب سے پہل کرنے کا اعزاز ملا۔’
سابق فاسٹ بولر نے گیند پھینکنے سے متعلق بھی سوال کیا اور کہا کہ ‘کیا کوئی اس کی اسپیڈ کا اندازہ کر سکتا ہے؟’
Comments are closed.