جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو قائد ایوان سینیٹ نامزد کردیا

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ن لیگ کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو قائد ایوان سینیٹ نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ مقرر کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

دوسری طرف پیپلز پارٹی نے اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان نامزدگی پر اعتراض عائد کیا ہے۔ 

پی پی نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں تو قائد ایوان اسحاق ڈار کے بجائے کسی اور سینیٹر کو ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.